پاکستان کی بقائ، اور خوشحالی کا ضامن صرف اسلام ہے، دردانہ صدیقی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن خوشی اور امید کا دن ہے اس کے ساتھ اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے کہ پاکستان کو اس کے نظریہ کے عین مطابق اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانا ہے اور اس وژن پر عملدرآمد ہمارے اپنے ہاتھوں میں ہے،پاکستان کی بقائ، سلامتی اور خوشحالی کا ضامن صرف اسلام ہے، ہمیں وہ عہد و پیماں پورے کرنے کے لیے نئے عزم کے ساتھ اٹھنا ہوگا جو قیام پاکستان کے وقت ہم نے اپنے رب سے کیے تھے۔جب تک قوم اپنے اس عہد کو پورا نہیں کرتی ملک نہ ترقی و خوشحالی کی منزل کو حاصل کر سکتا ہے نہ ہی قومی وقار اور ملکی خودمختاری کی بحالی اور حقیقی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے،کشمیر پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے ہم مشکل کی اس گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایمان،اتحاد اور یقین پاکستان کی ترقی کا استعارہ ہیں۔