میرا پاکستان خدایا سدا رہے آزاد
میرا پاکستان خدایا سدا رہے آزاد (شہباز انور خان)
میرا پاکستان خدایا سدا رہے آزاد
اس کے رہنے والے باسی شاد رہیں آباد
میرا پاکستان خدایا سدا رہے آزاد
شاعرِ مشرق کے ہے سچے خواب کی یہ تعبیر
قائد نے ہے بخشی جس کو دنیا میں توقیر
میر ا پاکستان خدایا سدا رہے آزاد
چاند ستارے والا پرچم سدا یونہی لہرائے
ارضِ وطن کا ذرہ ذرہ جنت کو شرمائے
میر ا پاکستان خدایا سدا رہے آزاد
اس کے دریاوں کا پانی عجب بہار دکھائے
ہر ے بھرے کھیتوں کا سبزہ اپنا رنگ جمائے
میرا پاکستان خدایا سدا رہے آزاد
آزادی کے متوالے ہیں اس کے چاہنے والے
ملک کی عزت ، حرمت پر ہیں ہر دم مرنے والے
میرا پاکستان خدایا سدا رہے آزاد
اس کا ہر اِک بچہ یارو ، دین کا ہے شیدائی
دنیا میں ہے جس کے دم سے ہم نے عزت پائی
میرا پاکستان خدایا سدا رہے آزاد
سب پر ہے اﷲ کا سایہ، ہاتھو ں میں قرآن
مشکل وقت میں صابر رہنا ہی اپنی ہے شان
میرا پاکستان خدایا سدا رہے آزاد
ہم سے لڑنے والے انورؔ ایسی منہ کی کھائیں
دیکھنے والے بھی ڈر جائیں اپنی خیر منائیں
میرا پاکستان خدایا سدا رہے آزاد