مسلح افراد نے پولیس اہلکار سے مبینہ سرکاری کلاشنکوف چھین لی
پڈعیدن(نامہ نگار) مٹھیانی لنک روڈ پر مسلح افراد نے پولیس اہلکار سے مبینہ سرکاری کلاشنکوف چھین لی اور فرار، کھوجی کتوں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری۔تفصیلات کے مطابق مٹھیانی لنک روڈ پر گاو¿ں وڈا ڈنگراج کے قریب 125 پر سوار تین نامعلوم مسلح افراد نے پولیس لائن میں ڈیوٹی کرکے موٹرسائیکل پر واپس جانے والے پولیس اہلکار غفار علی پھنور کو یرغمال بنا کر سرکاری ایس ایم جی کلاشنکوف دو میگزین 60 راو?نڈ چھین کر فرار ہو گئے واقع کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر کھوجی کتوں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
مبینہ سرکاری کلاشنکوف