سعودی وزارت حج وعمرہ کے سیکرٹری عمرہ عبدالعزیز وزان نے کہا ہے کہ یومیہ60 ہزار افراد کو عمرہ کا موقع دیا جارہا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق مکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد 60 ہزار سے 90 ہزار اور پھر ایک لاکھ20ہزار تک پہنچا دی جائے گی۔ عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے کیا جائے گا۔انہو ں نے بتایا کہ عمرہ اجازت نامے صرف طواف اور صفا اور مروہ کی سعی تک محدود نہیں بلکہ داخلی اور خارجی زائرین کو ان اجازت ناموں کی بنیاد پر دیگر عبادتوں کی بھی اجازت ہوتی ہے۔ بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38