گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید73مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد24339تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے4786نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد86606تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح8.09فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک3 کروڑ33لاکھ1ہزار594 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ93ہزار605افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک1کروڑ 16لاکھ46ہزار699افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں2لاکھ47ہزار345افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی4 کروڑ14 لاکھ67ہزار713خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں8 لاکھ3ہزار497کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ہفتہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 10لاکھ94ہزار699تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے9 لاکھ83 ہزار754مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد4729تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح89.9فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے4343مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد6530تک پہنچ گئی ہے۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5886تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد20599تک پہنچ گئی ہے،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد46666تک پہنچ گئی ہے، صوبہ بلوچستان916،آزاد جموں وکشمیر5020جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد989تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے3 لاکھ56ہزار528 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب3 لاکھ38ہزار671،خیبر پختونخوا140296، اسلام آباد86623، بلوچستان30259،آزاد جموں وکشمیر23300جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد8077تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد93339تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ51 ہزار466، پنجاب 3 لاکھ70ہزار599، سندھ 4 لاکھ9ہزار578، بلوچستان31507، آزاد کشمیر28982اور گلگت بلتستان میں9228افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں11329افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں6384، خیبر پختونخوا میں4640، اسلام آباد میں830، گلگت بلتستان میں162، بلوچستان میں332اور آزاد جموں و کشمیر میں662فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ67لاکھ94 ہزار167ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے59136نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور 18سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38