پنجاب یونیورسٹی کیمپس ختم کرنے اور یونیورسٹی آف گوجرانوالہ بنانے کے اعلان پر اساتذہ و طلبہ کامظاہرہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کے اساتذہ ،موجودہ اور سابق سٹوڈنٹس سمیت ان کے والدین، سول سوسائٹی اور وکلا نے پنجاب حکومت کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس اور رچنا کالج یو ای ٹی کی حیثیت کو ختم کر یونیورسٹی آف گوجرانوالہ بنانے کے اعلان پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی نکالی ۔ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کچھ دیر کیلئے جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ مظاہرین نے حکومتی فیصلے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے قبل آن بورڈ نہیں لیا گیا، پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کا خاتمہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔ گوجرانوالہ کیمپس میں مختلف ڈسپلن کے 6 ہزار طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔یونیورسٹی کا سٹیٹس تبدیل ہونے سے بچوں کا شدید نقصان ہوگا۔