بھارت عالمی دہشتگرد اور امن کیلئے خطرہ ہے :منظور احمد اویسی
جوئیانوالہ (نامہ نگار)سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ نقشبندیہ صاحبزادہ منظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارت عالمی دہشتگرد اور امن کیلئے خطرہ ہے اس کے اندر علیحدگی کی تاریخوں کی آواز بلند ہونا مکافات عمل کا نتیجہ ہے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی پاس شدہ قرار دادوں پر عملدر کرائے، بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر کو علیحدہ کرنے اور قانون میں تبدیلی کرنے کیخلاف وزیراعظم عمران خاں نے جو عالمی سطح پر جدوجہد کی ہے اور بھارتی مظالم کو اجاگر کرکے بھارت کو عالمی کٹہرے میں کھڑا کیا یہ ناقابل فراموش ہے، اپنے ایک بیان میں صاحبزادہ منظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خاں نے ہمیشہ عالمی فورمز پر کشمیر کی بات کی اور حقائق پوری دنیا کو دکھائے ۔