بھارت سیز فائر لائین سے متعلق 2003 معاہدے کا احترام کرے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو کردار ادا کرنے کا موقع دے:ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت سیز فائر لائین سے متعلق 2003 معاہدے کا احترام کرے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو کردار ادا کرنے کا موقع دے۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہاٹ سپرنگ سیکٹر میں لائین آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی وزارت خارجہ طلبی ہوئی۔ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے گاورو الو والیا کو طلب کر کے تیرہ اگست کو لائین آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا۔بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 38سالہ سول شہری ریاض احمد کی شہادت ہو گئی تھی۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت سیز فائر لائین سے متعلق 2003 معاہدے کا احترام کرے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو کردار ادا کرنے کا موقع دے۔