پاکستان کاتہترواں یوم آزادی روایتی جوش وجذبے اور یوم یکجہتی کشمیرکے طورپر منایا جارہاہے جس کامقصد ظلم وجبر کاشکارکشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرناہے۔دن کاآغاز مساجد میں نمازفجرکے بعد ملک میں امن ،ترقی وخوشحالی اور مقبوضہ اسلامی علاقوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں، گلگت اور مظفرآباد میں اکیس ،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوگی۔حکومت نے یوم آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے طورپرمنانے کافیصلہ کیا ہے اور پوری قوم نے ایک آوازہوکرکشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھنے کااعادہ کیاہے۔حکومت نے یوم آزادی کے لئے خصوصی Logoجاری کیاہے جس کاعنوان ہے''کشمیربنے گا پاکستان''.
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024