ملک بھر کی طرح راولاکوٹ آزاد کشمیر میں بھی 73 یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جارہا ہےکمشنر پونچھ ڈویژن اور ڈی آئی جی ریجن نے پرچم کشائی کی۔اس سے قبل سائرن بجایا گیا۔پرچم کشائی کے بعد صابر شہید پائلٹ ہائی سکول میں تقریب منعقد ہوئی جس میں عوام ، طلبہ وطالبات،ٹریڈ یونینز کے نمائندوں،سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں،صحافیوں اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہا کردی، حالیہ بھارتی اقدامات بھارت کی اپنی تباہی کا سبب بنیں گے، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے علاوہ کسی اور معاملے کو قبول نہیں کریں گے، اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے،اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مداخلت اور مظالم کا فوری نوٹس لیں،
تقریب میں ملکی سلامتی، بقاء، استحکام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔ اور بھارت مخالف ریلی نکالی گئی، پورا علاقہ بھارت مردہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38