امریکہ چین کے ساتھ تجارتی سمجھوتے کیلئے تیار نہیں ہے: صدر ٹرمپ
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارتی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم چین کیساتھ ٹھیک ٹھاک کام کر رہے ہیں۔ ہم چین کیساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ ہم سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں لیکن ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے‘‘۔اْن کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کی دیوہیکل ٹیلی کام کمپنی ہْواوے کے ساتھ امریکہ فی الحال کاروبار نہیں کرے گا۔