مقبوضہ کشمیر میں لوگ بھوک سے مر رہے ایل او سی کو کھولا جائے: صدر آزاد کشمیر
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھوک سے لوگ مر رہے ہیں۔ وہاں خوراک اور ادویات ختم ہو چکی ہیں۔ خوراک اور ادویات کی فراہمی کیلئے ایل او سی کو کھولا جائے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ایل او سی کے راستے خوراک پہنچائے۔ بھارت وادی میں خوراک کی قلت پیدا کر کے کشمیریوں کو مار رہا ہے۔