فضائیہ اور نیوی کے ملی نغمے جاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پر پاک فضائیہ نے نیا ملی نغمہ آزاد جاری کر دیا آزاد کو ساحر علی بگا نے آواز دی ہے اور اس کی شاعری رضا جعفری نے تحریر کی ہے۔ ملی نغمہ کے الفاظ ہیں دریاؤں کے دل جس سے دہل جائیں وہ طوفان دوسری طرف پاکستان نیوی نے بھی نیا ملکی نغمہ جاری کر دیا۔ جس کے بول ہیں دو سمندروں کا سینہ چیر کے پانیوں کے محافظ۔