کراچی: لانڈھی کے گھر سے 4بھائیوں کی نعشیں برآمد، موت دم گھٹنے سے ہوئی، پولیس
کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی میں گھر سے چار بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چاروں کی موت دم گھٹے سے ہوئی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ کراچی میں لانڈھی کے قریب بابر کانٹا میں واقع گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ اہل محلہ نے علاقے میں ناگوار بدبو پھیلنے پر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر گھر کے دروازے توڑے تو 4 افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کا ابتدائی مؤقف ہے کہ چاروں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ چاروں افراد کی شناخت انور‘ حماد‘ عمر اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے اور آپس میں بھائی بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد موت کی اصل وجوہات کا علم ہوگا۔