بریگزٹ کے بعد برطانیہ کیساتھ جلد جارتی معاہدہ کریں گے: امریکہ
لندن (اے پی پی) امریکا برطانیہ کے ساتھ جلد از جلد تجارتی معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے یہ بات لندن میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ ملاقات کے بعد کہی ہے۔ بولٹن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس لندن کے ساتھ کئی سکیورٹی امور پر مذاکرات کرنے کے بریگزٹ کی تکمیل تک انتظار کرنا چاہتا ہے۔ جان بولٹن بورس جانسن کے وزیراعظم بننے کے بعد لندن کا دورہ کرنے والے پہلے سینئر امریکی عہدیدار ہیں۔