ایل او سی پر شرارت بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی: گورنر پنجاب
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نر یندر مودی کو مسلمانوں، انسانیت اور امن کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جتنے مر ضی کر فیو لگا لے وہ کشمیر میں اپنے جرائم کو چھپا نہیں سکتا۔ بھارت کا اصلی چہرہ دنیا میں بے نقاب ہورہا ہے، وقت آچکا ہے کہ امت مسلمہ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کشمیر یوں کے سا تھ کھڑی ہوجائے ورنہ تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان سلامتی کونسل سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کا وکیل بن کر انکا مقدمہ لڑ ے گا، پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے اس لیے کشمیر کے مسئلہ پر کسی کو بھی سیاست نہیں کر نی چاہیے۔ لائن آف کنٹرول پر کوئی بھی شرارت بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی۔ انکو پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ بدقسمتی سے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے کشمیر میں بھارتی مظالم پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے ہیں۔ ان کو چاہیے وہ کشمیر کے معاملے پر آنکھیں بند کرنے کی بجائے اس کا سخت نوٹس لیں ورنہ خطے میں معاملات خطر ناک حد تک خراب ہوسکتے ہیں کیونکہ بھارت کے جنگی جنون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج پاکستان کے تمام ادارے اور پار لیمنٹ سمیت سب کشمیریوں کیساتھ ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں چوہدری محمد سرور نے 72ویں یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان بائیس کروڑ محب وطن انسانوں کا وہ مسکن ہے جس کی تعمیر اور آبیاری کے لیے فرزندان وطن اور دختران ملت ہمہ وقت اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے ہر وقت تیار کھڑے ہیں۔