پاک فضائیہ نے جشن آزادی کے موقع پر نیا ملی نغمہ نشر کر دیا
کراچی (نیوزرپورٹر) پاکستان کے72 ویں جشنِ آزادی پر پاک فضائیہ نے " آزاد" کے ٹائٹل سے ایک نیا ملی نغمہ نشرکر دیا۔ اس نغمے میں پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کو بہترین اندازمیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے جس نے آزادی کے حصول کے بعد بہت سے کٹھن مراحل کابہادری سے سامنا کیا اور اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ پاکستان کے مایہ ناز موسیقار ساحر علی بگا نے موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ اس ملی نغمے میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔ اس نغمے میں مادرِ وطن کی سالمیت کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کی بے لوث قربانیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔