کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں آلائشیں اٹھانے کا سلسلہ جاری ، چونگی نمبر22 میں ٹرانسفر سٹیشن قائم
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو افسر فیصل منیر وٹو نے کینٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے آلائشیں ٹھکانے لگانے کے کام کی نگرانی کی انہوں نے کہا کہ شام تک آلائشیں مکمل اٹھا لی جائیں گی کنٹونمنٹ بورڈنے چونگی نمبر22 میں ٹرانسفر سٹیشن قائم کررکھا ہے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو افسر نے کہا کہ ویسٹریج بازار سے بھی آلائشوں کو اٹھانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔