راولپنڈی میں این او سی کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر چھ مقدمات درج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر راولپنڈی پولیس نے چھ مقدمات درج کرلئے صرف ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ این او سی رکھنے والی تنظیموں کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت تھی اس دوران سی پی اومحمد فیصل رانا کی سربراہی میں گشت کرنے والی ٹیموں کی مانیٹرنگ جاری رہی فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو راولپنڈی میں اپنے اپنے پتے پر حاضر رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں