پوری قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے:آمنہ مریم
لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داؤد سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے قوم کویوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے اس برس پوم آزادی خصوصی اہمیت کا حامل ہے پوری قوم اس دن کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کیلئے پرعزم اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے بھارت کی بربادی کے دن قریب آ گئے ہیں بھارت نے جو سنگین غلطی اپنے آئین کا آرٹیکل 370 ختم کرکے کی ہے وہ اسے لے ڈوبے گی پوری دنیا بھارتی اقدام کی خلاف ورزی کررہی ہے وکلا برادری کشمیریوں کے شانہ بشانہ پر قانونی دینے کیلئے تیار ہے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے دنیا بھر میں ہر انصاف پسند شخص نے بھارتی جبرو تشدد کی خلاف آواز بلند کی ہے اقوام متحدہ نے بھی اس اقدام کی مخالفت کی کی ہے اب اسے اپنی قرار دادوں پر عملدرآمد کیلئے بھارت پرد بائو ڈالنا چاہئے۔