یوم آزادی کے موقع پرلیک سٹی کی ایک اور کامیابی طالبات پیپرکوائلڈپرچم کا بھارتی ریکارڈ توڑیںگی
لاہور(پ ر)یوم آزادی کے موقع پرلیک سٹی کی ایک اور کامیابی،طالبات 60میٹرپیپرکوائلڈپرچم کا بھارتی ریکارڈ توڑیں گی۔پچھلے سال بھارتی میں 60.1میٹر کاپرچم بنا کر عالمی ریکارڈ بنایاگیا تھا۔مگر اس سال یہ اعزاز froeble's school لیک سٹی برانچ کی طالبات 19 سالہ امم حبیبا اور امم رُباب نے بھارتی عالمی ریکارڈ توڑ نے کیلئے90.01میٹر کا پیپرکوائلڈپرچم بنالیا۔ اس ہاتھ سے بنے پرچم کیلئے تین لاکھ سے زائد سبز اور سفیدکاغذ کی پٹیاں اور60کلو گلواستعمال کیاگیا۔اس شاندار پرچم کی تیاری کاآغازجون کے شروع میں کیاگیا تھا،جو255 شیٹس سے بنایاگیا۔لیک سٹی کیلئے قابل فخر ہے۔طالبات نے اس عالمی ریکارڈ کو یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کے نام کردیا۔