یوم اقلیت ،کل مسالک علماء بورڈ اور ایچ ایف او کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام
لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور کے مرکزی چرچ سیکررٹ ہارٹ کتھیڈرل چرچ ریگل چوک لاہور میں یوم اقلیت کے سلسلہ میں کل مسالک علماء بورڈ اور ایچ ایف او کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں مسلم رہنماؤں کی جانب سے اقلیتی برادری کے قائدین کے اعزازمیں ناشتہ ضیافت کا اہتمام بھی کیاگیا ،تقریب میں جشن آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا گیا،تقریب میں قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے چیئرمین آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاہ ،کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانامحمدعاصم مخدوم،ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کے چیئرمین ساجد کرسٹوفر،قومی کمیشن کے سیکرٹری جنرل فادر فرانسس ندیم ،رائے ونڈ ڈائسس کے سنیئرکلرجی اور قائم مقام بشپ عمانئول سردار کھوکھر، ہندو راہنما امرناتھ رندواھاوا، ڈاکٹر بدر منیر مجددی، ڈاکٹر قاری احمدشکیل صدیقی،علامہ اصغر عارف، ڈاکٹر عبدالغفاررندھاوا،ودیگر شریک ہوئے ،اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کے احساس محرومی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،مذہب کے اعتبار سے اقلیت اور اکثریت تو ہوسکتے ہیں لیکن بحیثیت پاکستانی برابرہیں۔