ایل ڈی اے آفس میں پرچم کشائی کی تقریب آج ہوگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی ہدایت پر ایل ڈی اے آفس میں پرچم کشائی کی تقریب آج ہوگی۔ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم دن گیارہ بجے ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں پرچم کشائی کریں گے -ایل ڈی اے افسران و ملازمین پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔