پولیس کا 72ویں یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی پلان جاری
لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور پولیس کا 72ویں یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی پلان جاری یوم آزادی پر 6 ایس پیز،35 ایس ڈی پی اوز،84 انسپکٹرز ,356 اپر سب آرڈینیٹس اور 4000 سے زائد افسران اور جوان فرائض سر انجام دیں گے۔ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ ،آتش بازی،لاوڈ سپیکر اور ہلڑ بازی کی قطعی اجازت نہیں۔غل غپاڑہ اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا آغاز گزشتہ رات سے ہی کردیاگیا تھاسیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کی مدد سے سماج دشمن و غنڈہ عناصر کی سرگرمیوں پر ہمہ وقت نظر رکھیں گے ڈولفن سکواڈ و پیرو ٹیمیں اور پولیس جوان اہم شاہراہوں،پبلک و تفریحی مقامات پر کسی بھی ممکنہ بھی قانون شکنی اور ہلڑ بازی کو روکیں گے۔