ہنجروال اور مسلم ٹاؤن سے دو نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد
لاہور(نمائندہ خصوصی)ہنجروال اور مسلم ٹاؤن کے علاقہ سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پرنعشیں مردہ خانے جمع کروا دیں۔ تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقہ میں موٹر وے کے قریب خالی پلاٹ سے پینتالیس سالہ شخص جبکہ مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں نہر سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔