عید الضحی کے موقع پر لاہور اورردیگربڑے شہروںمیںسیکورٹی ہائی الرٹ رہی
لاہور( نامہ نگار)دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظرعید الضحی کے موقع پر لاہور اورردیگربڑے شہروںمیںسیکورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی۔نماز عید کے اجتماعات میں پولیس کی بھاری نفر ی تعینات تھی۔مسا جد،امام بار گا ہو ں اور نماز عید کے اجتماعات کی انتظامیہ نے اپنے طور پر بھی پر ائیویٹ سکیو ر ٹی گارڈز کابھی انتظام کیا تھا۔ نماز عید کے اجتماعات کے قریب گاڑیوں اور مو ٹر سا ئیکلوںکی پارکنگ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ نماز عید کے اجتماعات میں نما ز یوں کو میٹل ڈ یٹکٹر سے تلا شی لے کر اندرداخل ہونے دیا گیا۔نماز عید کے اجتماعات،مسا جداورامام بار گا ہو ںسے ملحقہ اونچی عمارتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات تھے اور ان کے پاس دوربینیں بھی موجود تھیں۔