سعودی ولی عہد کا عمران خان کو فون,انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد, پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا نامزد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو فون،انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد، پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات بھی مستحکم کرنا چاہتا ہے اور پاکستان میں معاشی اور کاروباری امکانات بہت وسیع اور روشن رہے ہیں۔
نامزد وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ولی عہد کی زیر نگرانی سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف موثر مہم چلائی گئی،درست اور مفید گورننس کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ہی ممکن ہے،ولی عہد کے تجربات سے استفادہ کریں گے اور
دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید قریب اور مستحکم کیا جائے گا۔
عنقریب دونوں ممالک کے سربراہان ایک دوسرے کے ملک کا دورہ بھی کریں گے۔