دنیا بھر کی طرح چین میں بھی پاکستان کا71واں یوم آزادی بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی سفیر نے صدرا ور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کرسنائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خالد نے کہا کہ 25جولائی کو ہم نے اپنی سیاسی تاریخ اور جمہوری عمل کا ایک اہم باب تکمیل کو پہنچایا ہے اس کے ذریعے ملک میں استحکام آئے گا اور ترقی کا عمل تیز ہوگا،چین اور پاکستان کے تعلقات کو برابر عروج کی طرف جاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ہمارے مخالفین اوردشمنوں کی مسلسل کوشش ہے کہ سی پیک میں رخنہ آئے اور چین پاکستان تعلقات میں بدگمانی بڑھے لیکن وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے کیونکہ چین اور پاکستان انکے ارادوں سے آگاہ ہیں ،دونوں ملک ہمیشہ کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم مل کر ان چیلنجز کا سامنا کریں گے۔مسعود خالد نے کہاکہ میں اپنی اور سفارتخانے کی طرف سے چین میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کے اس پرمسرت موقع پر دلی مبارکبا د پیش کرتا ہوں ۔انھوں نے کہاکہ25 جولائی کو ہم نے اپنی سیاسی تاریخ اور جمہوری عمل کا ایک اہم باب تکمیل کو پہنچایا ہے اس عمل کے ذریعے ملک میں استحکام آئے گا اور ترقی کا عمل تیز ہوگا۔تمام پاکستانیوں کیلئے اور چین میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے یہ بات باعث اطمینان ہے کہ ہم چین اور پاکستان کے تعلقات کو برابر عروج کی طرف جاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔آج یہ تعلقات بہت جامع ا ور وسیع ہیں چین ہمارا قریبی ہمسایہ اور قابل اعتماد ساتھی ہے پہلے کی طرح آج بھی چین ہمارے ساتھ کھڑا ہے ۔انھوں نے کہاکہ سی پیک ایک حقیقت ہے جس کے ثمرات ہم آج پاکستان کی معاشی ترقی میں دیکھ رہے ہیں ملک میں بجلی کے بحران پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ انفراسڑ کچر اور بڑے روڈ پرواجیکٹس پر عمل ہورہا ہے پچھلے چند سالوں میں سی پیک کی بدولت تقریبا60سے70ہزار مقامی لوگوں کو روزگار ملا ہے ۔پچھلے سال پاکستان کی جی ڈی پی کا گروتھ ریٹ بہت زیادہ 5.9فیصد پچھلے نو سالوں کے مقابلے میں تھا یہ سب چین کی سرمایہ کاری کے نتیجے میں ہو اہے ۔یہاں پر ہمارے طالب علموں کی تعداد25ہزار ہے پاکستان وہ ملک ہے جسے چین سب سے زیادہ سکالرشپس دے رہا ہے ۔پاکستانی سفیر نے مزید کہاکہ سی پیک ایک لانگ ٹرم منصوبہ ہے اور یہ جیسے جیسے آگے بڑھے گا ملک میں خوشحالی کا عمل تیز ہوگا اور علاقے میں امن آئے گا۔ہمارے مخالفین اوردشمنوں کی مسلسل کوشش ہے کہ سی پیک میں رخنہ آئے اور چین پاکستان تعلقات میں بدگمانی بڑھے لیکن وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے کیونکہ چین اور پاکستان انکے ارادوں سے آگاہ ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ چین اور پاکستان ہمیشہ کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم مل کر ان چیلنجز کا سامنا کریں گے ۔مسعود خالد نے کہاکہ چین میں رہنے والے اپنے ہم وطنوں سے درخواست ہے کہ وہ چین اور پاکستان کی دوستی کی ترویج کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں آپ چین میں پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں اور یہ ثابت کرکے دکھائیں کہ آپ دنیاکی بہترین قوم ہیں جو کہ قائد اعظم کے سنہری اصول اتحاد،ایمان اور تنظیم پر عمل کرتی ہے اور یہ ثابت کرکے دکھائیں کہ ہم اپنے پاں پر کھڑے ہوسکتے ہیں اور وقار کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے عمل میں برابر کے شریک ہیں ۔حکومت پاکستان نے بڑا میگا پراجیکٹ دیامر بھاشا ڈیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اس کیلئے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کوئی بھی اگر اس کیلئے چندہ دینا چاہے تو وہ دے سکتا ہے ۔یہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جس کے پاکستانی معیشت کیلئے دوراس اثرات مرتب ہونگے ۔اس سلسلے میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی خصوصی اکانٹ کھولا ہے اگر کوئی چندہ دینا چاہتا ہے تو وہ ہماری ویب سائٹ پر تفصیل دیکھ سکتا ہے ۔سب کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں اورملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے آپ کے ساتھ مل کر دعا گو ہوں ۔اس سے قبل تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد پاکستانی سفیر مسعود خالد نے قومی پرچم لہرایا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا اور بعد ازاں بیجنگ میں واقع سکولوں میں پڑھنے والے پاکستانی بچوں نے ملی نغمے بھی پڑے ۔تقریب میں سفارتخانے کے عملے کے اراکان ،پاک فوج کے افسران اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024