کیپٹن (ر) صفدر کو طبیعت بہتر ہونے پر پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ¾ ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت بہتر ہونے پر انہیں پمز ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔چند روز قبل کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی ¾ جیل ذرائع کے مطابق معدے کی گنجائش کم کرانے کیلئے آپریشن کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو تکلیف کا سامنا تھا اور وہ جو چیز کھاتے یا پیتے ہیں الٹی کر دیتے ہیںجس کے باعث انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی تھی۔ عدالت نے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاو¿نڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاو¿نڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024