پاک بحریہ کی جانب سے 71 ویں یوم آزادی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جشن آزادی کے حوالے سے پاک بحریہ کے مختلف یونٹس بشمول پاکستان میری ٹائم میوزیم میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ۔ میری ٹائم میوزیم کی تقریب میں پاک بحریہ کے تعلیمی اداروں کے طلباءکی بڑی تعداد نے قومی ترانہ پڑھا اور ملی نغمے پیش کئے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کالج کارساز میں بھی یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا۔طلباءنے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔ گورنمنٹ گرلز اسکول یونس آباد، کراچی میں بھی پاک بحریہ کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔کراچی ہاربر میں پاک بحریہ کے زیر انتظام بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا. ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بوٹ ریلی میں مقامی ماہی گیروں کی کشتیوں سمیت بھرپور شرکت ۔100 سے زائد کشتیوں نے ریلی میں شرکت کی.
یوم آزادی کے حوالے سے پاک بحریہ کے زیر اہتمام عوام کے لئے ایک خصوصی بینڈ شو کا بھی اہتمام کیا جائےگا۔
پاک بحریہ کا خصوصی بینڈ شو شام چار بجے میری ٹائم میوزیم میں پیش کیا جائے گا۔