لاہور میں جشن آزادی کی حوالے سے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دعا ہے پاکستان صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنے، جمہوریت کےذریعے پاکستان کو ترقی و خوشحالی سے ہم کنار کرسکتے ہیں،قومی اسمبلی میں اس لیے آئے کہ ملک میں جمہوریت کی شمع روشن رکھ سکیں،شہبازشریف نے کہا کہ اکہتر سال بعد آج بھی ہم منزل کی تلاش میں ہیں،عام الیکشن کےنتائج کو آزادی کے جشن میں شامل نہیں کرپائے،،آج بھی جمہوریت کی کشتی بھنورسے نہیں نکل سکی، قوم سے اپیل ہے کہ جھوٹ کو جھوٹ کہے، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دھاندلی زدہ الیکشن میں قومی شیرازہ بکھرسکتا ہے، انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی ، ہمیں صوبائیت کوختم کرناہوگا،عہد کرنا ہو گا ہم پاکستان کو قائد اوراقبال کا پاکستان بنائیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38