تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے.اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے ایک تصویر شیئر کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے ،اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامنا ضرور ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024