پرچم کشائی کی مرکزی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جاری ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین ہیں جبکہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر المک، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفیر اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی اس موقع پر موجود ہے۔
مرکزی تقریب میں صدر اور وزیراعظم نے سبز ہلالی پرچم لہرایا، اس سے قبل تلاوت قرآن پاک کی گئی اور پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔