جاز کیش نے 40 لاکھ موبائل اکائونٹ صارفین کا سنگ میل عبور کر لیا
لاہور (پ ر) جاز کیش نے چالیس لاکھ فعال موبائل اکائونٹس صارفین کا ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے اس کے علاوہ ٹرانزیکشن میں موجودہ سال کے پہلے چھ ماہ میں 350 بلین روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 85 فیصد اضافہ ہوا ہے موجودہ سال کے پہلے چھ ماہ میں جاز کیس موبائل اکائونٹس کے ذریعے 190 ملین سے زیادہ ٹرانزیکشن کی گئی جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 115 ملین ٹرانزیکشنز کے مقابلے میں 65 فیصد زائد تھی چیف ڈیجیٹل آفیسر عامر اعجاز نے کہا جاز کیش نے ہمیشہ جدید فنانشل سروسز کی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے جو با آسانی اپنے بڑھتے ہوئے صارفین کی ضروریات کو پورا کرتا ہے اس سال جاز کیش نے اپنے صارفین کیلئے موبائل فون اپلی کیشن اور ایک نیا آن لائن بینکنگ پورٹل متعارف کرایا۔ نیا آن لائن بینکنگ پورٹل جاز کیش صارفین کو پہلے پہانچ لیس بینکنگ فراہم کرنے والے کی حیثیت سے انٹرفیس سروسز فراہم کرتا ہے جاز کیش نے موبائل اکاؤنٹس کے صارفین کیلئے ویزا ڈبیٹ کارڈ بھی متعارف کرایا جو کہ اس وقت مارکیٹ میں دستیاب سب سے زیادہ محفوظ کارڈ ہے کارڈ ملک بھر میں 50,000/- سے زائد دکانوں نے خریداری یا کسی بھی بینک کے ATM پر نقد رقم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔