’’سرسبز و شاداب پاکستان مہم‘‘ملتان کور کے زیراہتمام شجرکاری شروع
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ملتان کور کے زیراہتمام ملتان اور ملحقہ علاقوں میں سرسبز و شاداب پاکستان مہم کی شجرکاری کا آغاز کیا گیا۔ شجرکاری مہم کے آغاز کیلئے ملتان چھاؤنی میں ایک شادہ پروقار تقریب کا اہتمام ملتان اور ملحقہ علاقوں میں سرسبز شاداب پاکستان مہم کی شجرکاری کا آغاز کیا گیا۔ شجرکاری مہم کے آغاز کیلئے ملتان چھاؤنی میں ایک سادہ پروقار تقریب کا اہتمام کور ہیڈکوارٹرز میں کیاگیا۔تقریب میںکمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر نے خصوصی شرکت کی اور پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیااور دُعا کی گئی کہ ان پودوں کی طرح پاکستان سرسبز اور شاداب رہے۔مہم کے تحت ملتان کور کی تمام فارمیشنز، ٹر یننگ علاقوں کے علاوہ موٹرویز،سکولز، کالجزاور یونیورسٹیز میںمحکمہ جنگلات کے تعاون سے کثیر تعداد میں پودے لگائے جائیں گے۔مون سون کی آمد پر سرسبز و شاداب پاکستان مہم کی شجر کاری کے دوران ملتان، ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژن میں پودوں کی شجر کاری کا اہتمام کیا جائے گا جس کا بنیادی مقصد ماحول میں ہریالی اور تازگی کی فضاء کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر سنیئر آرمی آفسران بھی موجود تھے۔