قیام پاکستان تحفہ خداوندی‘ 14 اگست قوم کیلئے تجدید عہد کا دن ہے: شیخ احسن رشید
ملتان (نیوز رپورٹر) ممتاز صنعتکار اور چیف ایگزیکٹو حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز شیخ احسن رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزادی اور قیام پاکستان اﷲ تعالیٰ کی نعمت ہے پاکستان تحفہ خداوندی ہے 14 اگست یوم آزادی پوری قوم کے لئے تجدید عہد کا دن ہے آج کے دن قائداعظم کے اصول تنظیم‘ اتحاد‘ ایمان کا عہد کرتے ہوئے ملکی استحکام کے لئے اتفاق کی فضا کو قائم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کے لئے ہمیں ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہئے کارکنان تحریک پاکستان کی جدوجہد کو پوری قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی انہوں نے کہا وہ وقت دور نہیں جب پاکستان صنعتی‘ معاشی اور اقتصادی لحاظ سے سب سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا۔