’’زرعی منڈیوں میں ہول سیل مارکیٹنگ میں نیلامی کے ریکارڈ کیلئے جامع نظام تشکیل دیا جا رہا ہے‘احسان بھٹہ
لاہور(نیوزرپورٹر)زرعی منڈیوں میں ہول سیل مارکیٹنگ میں نیلامی کے ریکارڈ کیلئے سخت نگرانی کے جامع نظام کو تشکیل دیا جا رہا ہے،یہ بات اسپشل سیکرٹری زراعت ( مارکیٹنگ) احسان بھٹہ نے آج زراعت ہائوس لاہور میں زرعی منڈیوں کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔سپشل سیکرٹری (مارکیٹنگ) زراعت نے اس موقع پرہدایت کی کہ ہول سیل مارکیٹ کیلئے ایک جامع پلان بنائے تاکہ زرعی منڈیوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔زرعی منڈیوں میںمڈل مین کے کردار کو محدود کرنے پر بھی غور کیا گیا۔سپشل سیکرٹری مارکیٹنگ نے یہ بھی بتایا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے کہ زرعی منڈیوں و غلہ منڈیوں میں تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے اور کرپشن کا خاتمہ کرکے قومی آمدن میں اضافہ کیا جائے۔