حافظ معین خالد حجاز مقدس روانہ
ملتان (پ ر) تحریک لبیک کے سابق امیدوار صوبائی حلقہ 215 ملتان اور حافظ معین خالد ٹرسٹ کے سربراہ حافظ معین الدین خالد حج مبارک کی سعادت حاصل کرنے کیلئے حجاز مقدس روانہ ہو گئے ملتان ائرپورٹ پر عزیز و اقارب اور احباب کی بڑی تعداد نے الوداع کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ معین الدین خالد نے کہاکہ حج کی سعادت حاصل کرنا مسلمان کا سب سے بڑا اعزاز ہے اور اﷲ تعالیٰ یہ اعزار ہر مسلمان کو عطا کرے انہوں نے کہاکہ دین اسلام پر عمل سے ہی ہم پریشانیوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔