لاہور آرٹس کونسل میں یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات آج ہونگی
لاہور(کلچرل رپورٹر)جشن آزادی کے حوالے سے لاہورآرٹس کونسل میں ہونے والی مختلف تقریبات آج صبح9 بجے شروع ہوں گی۔ پرچم کشائی کی تقریب کے بعدفنکاروں اور الحمرا کے ملازمین کی ایک مشترکہ واک ہوگی۔12 بجے دوپہر بچوں کے لئے پتلی تماشہ دکھایا جائے گا۔ بینڈ پرفارمنس اور کلچرل ڈانس کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا ،مقابلہ مصوری اور تحریک پاکستان کے حوالے سے تصویری نمائش الحمرا آرٹ گیلری میںلگائی جائے گی۔ ڈرامہ عینک والا جن کا خصوصی آزادی شو2 بجے الحمرا ہال نمبر ون میں دکھا یاجائے گا جس میں الحمرا کے چیئرمین توقیر ناصر آزادی کیک کاٹیں گے۔ تحریک پاکستان کے حوالے سے تیار کئے جانے والا خصوصی ڈرامہ آزادی نعمت ہے دیکھا یاجائے گاجس کے بعد کیپٹن(ر)عطا محمد ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اور سنیئرآرٹسٹ مسعوداختر فنکاروں میں ایوارڈ اور سرٹیفیکٹ تقسیم کرینگے۔ پروگرام میں شریک ہونے والے بچوں میں پاکستانی پرچم کی شرٹس ، ٹوپیاں، عینکیں بھی تقسیم کی جائیں گی۔