سابق ایم ایس نشتر کیخلاف تحقیقات، ہائیکورٹ نے نیب کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا
ملتان (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے نیب ملتان کو سابق ایم ایس نشتر ہسپتال کے خلاف تحقیقات میں ریکارڈ سمیت 16 اگست کو طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں ایم ایس نشتر ہسپتال عبدالرحمٰن قریشی نے اپنے کونسلز چوہدری صغیر احمد اور طاہر محمود کے ذریعے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے پیش رو ایم ایس کے ایماء پر بے بنیاد الزامات کی انکوائری کی جارہی ہے حالانکہ تمام تعیناتیاں اور تقرریاں بورڈ کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہیں لیکن نیب نے غیر قانونی طور پر ریکارڈ قبضے میں لے کر درخواست گزار کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے ، جس پر فاضل عدالت نے نوٹسزز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔