ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بارز میں جشن آزادی کی تقریبات آج ہو نگی
ملتان(سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری محمد عثمان بھٹی کی پریس ریلز کے مطابق پاکستان کے جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب آج 14اگست کو صبح 8/30بجے ہائیکورٹ بار ہال میںمنعقد ہوگی جس کی صدارت صدر بار خالد اشرف خان کریں گے اور وکلا ء کی بڑی تعداد شرکت کرے گی اس موقع پر پرچم کشائی کی جائے گی اور مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری ملک جاوید اقبال اوجلہ کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب آج 14اگست کو صبح08بجے ڈسٹرکٹ بار ہال میں منعقد ہو گی جس کی صدارت صدر بار ملک محبوب علی سندیلہ کریں گے اور وکلاء کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔