پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنا ،تا قیامت قائم و دائم رہے گا، شاہد محمود خان
ملتان(سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہدمحمود خان نے کہا ہے کہ ہر مسلمان کا نظریہ حیات کلمہ کے گرد گھومتا ہے پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنا جو تاقیامت قائم و دائم رہے گا۔ ملک کا مفاد عزیز ہے اس لئے پارلیمنٹ جانے کا فیصلہ کیا اب بھی ہمارا سب سے بڑا مطالبہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات ہے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کوووٹوں سے نہیں بے رہم گنتی کے دوران شکست سے دوچار کیا گیا۔ ملکی مسائل کا حل دھاندلی زدہ حکومت نہں ڈھونڈھ سکتی عمران خان کے اردگرد فرشتے نہیں ہیں۔