دائرہ دین پناہ: جھنڈیاں خرید کرنے والا طالب علم بس نے روند دیا
دائرہ دین پناہ(نامہ نگار) پرانااڈادائرہ دین پناہ پرتیزرفتار بس نے چوتھی جماعت کے طالب علم کوکچل ڈالا،ڈرائیورفرار،مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق چاہ میرحسن والادائرہ دین پناہ کارہائشی محمدیوسف شاہ جوکہ پرائمری سکول اللہ والی میں چوتھی جماعت کاطالب علم تھااپنے دیگر2بھائیوں کے ہمراہ یوم آزادی کے سلسلہ میں جھنڈے خریدرہاتھاکہ پرانااڈاپرناجائزتجاوزات کے باعث راناجہانزیب کمپنی کی بس نمبر1455ایم این ایس کی لاپرواہی کے باعث محمدیوسف شاہ بس کے نیچے آکرشدیدزخمی ہوگیاجسے آرایچ سی دائرہ دین پناہ میں ابتدائی طبی امدادکے بعدتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادولے جایاجارہاتھاکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ ہی میں دم توڑگیا،پولیس نے بس کوقبضہ میں لے کرمفرورڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ اہل علاقہ نے تجاوزات کی وجہ سے حادثات کا ہونا قرار دیتے ہوئے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔