ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس 16اگست کو ہوگا
ملتان(وقائع نگار)ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس 16اگست کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں منعقد ہو گا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک کریں گے۔ ممبران میں چیف ایگزیکٹو محکمہ صحت ملتان ڈاکٹر منور عباس، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے چیئرمین ڈرگ انسپکٹر احسان لوٹھڑ، بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر نثار شاہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے ڈاکٹر عارف رحیم بطور ممبر شرکت کریں گے اجلاس میں شہر بھر کے 25میڈیکل سٹورز مالکان کو ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ان کا چالان فاضل عدالت میں بھیجنے سے قبل ان کو اپنی صفائی میں ثبوت دینے کے لئے طلب کیا گیا ہے۔