کراچی : شیدی قبیلے کی خاتون روایتی لباس میں رکن سندھ اسمبلی کا حلف اٹھانے آئیں
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شیدی قبیلے کی تنزیلہ روایتی لباس میں سندھ اسمبلی میں حلف برداری کی تقریب میں آئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق تنزیلا نے کہا کہ بلاول بھٹو کی کاوشیں ہیں جن کی بدولت شیدی کمیونٹی سے سندھ اسمبلی پہنچی ہوں۔ یہ قائداعظم اور بلاول بھٹو کا پاکستان ہے۔