تحریک لبیک کے رکن سندھ اسمبلی حلف اٹھانے موٹر سائیکل پر آئے
کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ اسمبلی کی تقریب حلف برداری میں تحریک لبیک کے صوبائی حلقہ 115 بلدیہ ٹائون سے منتخب رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری موٹر سائیکل پر سندھ اسمبلی پہنچے۔ ایوان آمد پر مہمانوں کی گیلری سے لبیک یارسول اللہ کی صدائیں بلند ہوئیں جس کے بعد رکن اسمبلی بھی تاجدار ختم نبوت زندہ باد، لبیک یارسول اللہ اور آیا آیا دین آیا کے نعرے لگاتے ہوئے اپنی سیٹ پر پہنچے۔
تحریک لبیک/ موٹر سائیکل