کوئٹہ: کان حادثے سے ہلاکتیں 12ہو گئیں، 16مزدوروں کو نکال لیا گیا
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان میں ہونیوالے دھماکے میںجاں بحق ہونیوالے کانکنوں کی تعداد 12ہو گئی جبکہ 16 کانکنوں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا اور طبی امداد کے لئے کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق کانکنوں کا تعلق خیبر پی کے کے مختلف علاقوں شانگلہ، سوات اور دیر سے بتایا جاتا ہے۔ بلوچستان کے چیف انسپکٹر کول مائنز افتخار احمد نے بتایا کان میں بہت زیادہ گیس بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ مزدوروں کی میتوں کو آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ سات مزدوروں کا تعلق سوات اور دیر جبکہ ایک کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری توجہ نعشیں نکالنے پر مرکوز ہے، واقعے کی تحقیقات اس بعد کی جائیں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر جنید اقبال نے بتایا کوئلہ کان سے 12 کانکنوں کی نعشیں نکال لی گئی جبکہ16 کانکنوں کو بے ہو شی کی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔
کان کن