کراچی میں ایک ہزار بچے سالانہ کینسر کاشکار ہوتے ہیں ‘ماہرین
کراچی ( ہیلتھ رپورٹر) انڈس ( ٹی آئی ایچ) کے سائیکو سوشل ڈیپارٹمنٹ نے 11اگست کو بچوں کے کینسر سے شفا یابی کادن منایا ۔یہ دن منانے کامقصد آگہی میں اضافہ اور مریضوں کی جدوجہد کونمایا کرناتھا ‘ انڈس ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیموئیل اشرف نے بتایا کراچی میں ہرسال تقریباً 1000بچوں کوکینسر لاحق ہوتاہے جسے ابتدائی تشخص سے روکا جاسکتا ہے ۔ انڈس ہسپتال کی جانب سے یہ دن ہرسال منایا جاتاہے تاکہ لوگ اس مرض کے آثار ‘علامات اورعلاج سے واقف ہوں اور مریضوں کاساتھ دیں ‘ اس تقریب کومنعقد کرنے کا ایک اورمقصد ان ڈاکٹر وں‘ طبی اور غیر طبی عملے کی حوصلہ افزائی بھی ہے جو اس طویل اور صبر آزما سفر میں اپنے مریضوں کاخیال رکھتے ہیں ۔اس تقریب میں مریضوں ‘ان کے اہلخانہ ‘ڈاکٹروں ‘ انڈس ہسپتال کے بورڈ ممبرزاوردیگرافراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان نے تمام شرکا اور ڈونرز کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے انڈس ہسپتال کی جدوجہد میں ساتھ دیا