بزرگوں کی جدوجہد سے آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں، ملکی سلامتی کو خطرہ ہوا تودفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے : صدرمملکت
اسلام آباد کنونشن سنٹر میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ پوری قوم کو یوم آزادی بہت مبارک ہو۔ پاکستان کا پرچم سر بلند دیکھ کر بزرگوں کی یاد تازہ ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ بیشتر مسائل کی وجہ تعلیم کا فقدان ہے،سر سید احمد خان کے اصولوں پر عمل کرکے ہمیں تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہدای پورے خطے کیلئے مفید ہے،پوری قوم یک جان ہوکر منصوبے کیخلاف سازشوں کو ناکام بنادے،پوری قوم دہشتگردی کیخلاف حکومت اورپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے-
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان ھارت سے کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا-
صدر ممنون حسین نے کہا کہ اس عظیم موقع پرسیلاب متاثرین اور دہشتگردی کیخلاف نبرد آزما جوانوں کویاد رکھنا چاہیے-