ہمارا پاکستان پیارا پاکستان
ہم سب پاکستانی ہیں ۔پاکستان ہمارا ہے
اپنے دیس کا ذرہ ذرہ ہم کو۔ جان سے پیارا ہے
سبز ہلالی پرچم اپنا سب سے عالی پرچم اپنا
چاند ستارے والا پرچم۔ اپنی آنکھ کا تارا ہے
ہماری دھرتی نیاری دھرتی یہ دھرتی ہے پیاری دھرتی
یہ ہے راج دلاری دھرتی اس کا روپ نیارا ہے
پہچان ہماری آن ہماری اس کے دم سے شان ہماری
اس پر قربان جان ہماری اس کا ہمیں سہارا ہے
پنجابی، سندھی اور پٹھان بلوچی بھائی بلوچستان
چاروں بھائیوںکی اک جان خون کا ایک ہی دھارا ہے
ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی پاک وطن کے سب شیدائی
سب کا اپنا اپنا مذہب سب کا ایک ہی نعرہ ہے
قائد اعظم راہبر اپنے ۔اقبال ہیں قومی شاعر اپنے
آزادی کے گوہر اپنے۔ ہر اک پکارا ہے
اس کے دریا اور میدان۔ اس کے کھیت اور کھلیان
فراست اپنا پاکستان دلکش ہے دل آرا ہے
(سید فراست بخاری)